سری نگر// جموں و کشمیر پولیس نے سری نگر کے بتہ مالو علاقے میں شادی کی ایک تقریب کے دوران پٹاخے سر کنے کی پاداش میں دولہے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کی جانب سے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے”پولیس تھانہ بتہ مالو نے شادی کی ایک تقریب کے دوران پٹاخوں کا استعمال کرنے کی پاداش میں دولہے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے“۔
مذکورہ دولہے کی شناخت بلال احمد شاہ ولد غلام محی الدین شاہ ساکن ریکہ چوک بتہ مالو سرینگر طور ہوئی ہے جس کے افراد خانہ اور قریبی رشتہ داروں نے گذشتہ رات ریکہ چوک بتہ مالو میں پٹاکے سرکے۔
پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع سری نگر کی حدود میں پٹاخوں کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔