سرینگر//سرینگر کے رامباغ علاقے میں پیر کو ایک سی آر پی ایف اہلکار نے سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق پنکج سنگھ ساکن مغربی بنگال نامی اہلکار، جو گروپ سینٹر رامباغ میں تعینات تھا،نے خود کو گولی مارکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق اہلکار کے خود کشی کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔
یہ گذشتہ آٹھ دنوں میں سرینگر کے اندر اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ تھا۔
اس سے قبل ایک سی آر پی ایف اہلکار نے19جولائی کو پانتہ چھوک میں خود کشی کی تھی۔