سرینگر//سرینگر کے حضرت بل علاقے میں بدھ کو ایک سی آر پی ایف سب انسپکٹر اُس وقت لقمہ اجل بن گیا جب وہ نیشنل کانفرنس سے وابستہ سابق قانون ساز کے گھر کے باہر ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق سب انسپکٹر ایچ سی مرمو جس کا تعلق115ویں بٹالین سے تھا، سابق ایم ایل اے حضرت بل سید محمد آخون کے گھر کے باہر شیڈ کے نیچے آکر بری طرح زخمی ہوگیا۔
اُسے نزدیکی اسپتال لیجایا گیا جہاں سے اُسے سکمز صورہ منتقل کیا گیا تاہم وہاں اُسے مردہ قرار دیا گیا۔