سرینگر/شہر سرینگر کے پارمپورہ علاقے میں سنیچر کو دریائے جہلم سے ایک عدم شناخت لاش بر آمد ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں نے پارمپورہ میں دریائے جہلم کے اندر ایک لاش بہتی ہوئی پائی جس کے بارے میں اُنہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس نے فوری طور پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق فوری طور پر لاش کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔