جموں//وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے کل سرینگر اور جموں کے لئے دو مرکز برائے خواتین انٹر پرینور شپ کا ای۔ افتتاح کیا۔وومنز ای ڈی آئی سرینگر ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز اینڈ کامرس سرینگر کے پہلے احاطے میں قائم کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے سرینگر اور جموں کی خواتین کار خانہ داروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مراکز ان کے لئے جانکاری اور سرگرمیوں کے اہم مراکز کے طور پر سامنے آئیں گے ۔متعلقہ ای ڈی آئیز میں یہ مراکز قائم کرنے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ خواتین کار خانہ داروں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور انہیں مختلف سکیموں ، مراعات اور ریاست میں تجارت کو آسان بنانے کے حوالے سے دستیاب دستیاب کے بارے میں روشناس کرایا جاسکے۔وزیر تعلیم سید محمدالطاف بخاری ، کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت اس موقعہ پر موجود تھے جبکہ صنعتوں کی وزیر مملکت آسیہ نقاش اور ڈائریکٹر ای ڈی آئی ڈاکٹر ایم آئی پریوومنز ای ڈی آئی جموںمیں موجود تھے جبکہ ڈائریکٹر انڈسٹریز کشمیر بلال احمد کے علاوہ کافی تعداد میں خواتین کار خانہ دار وومنز ای ڈی آئی سرینگر کشمیرمیں موجود تھے۔