سرینگر//صحت و طبی تعلیم کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے کہاکہ سرینگر میں عنقریب ہی جدید طرز کا ایک امراض سینہ ہسپتال قائم کیا جائے گا۔وزیر موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار سی ڈی ہسپتال ڈلگیٹ کا دورہ کرنے کے دوران کیا۔ اس موقعہ پر انہوں نے وہاں موجود سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔آسیہ نقاش نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کر کے عملے پر زور ددیا کہ وہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات بہم رکھیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت شہر کے مضافات میں ایک جدید سی ڈی ہسپتال قائم کرنے کے لئے زمین کی نشاندہی کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ریاست کے لوگوں کو بہتر طبی سہولیا ت بہم پہنچانے کی وعدہ بند ہے اور طبی اداروں کے بنیاد ی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔