سرینگر/پولیس نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ سرینگر پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لاکر اس کے قبضے سے برائون شوگر برآمد کرکے ضبط کیاہے۔
پولیس بیان کے مطابق گوجوارہ چوک کے نزدیک پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران الطاف احمد نجار عرف ٹی کے خان ولد غلام قادر ساکنہ پتھر مسجد زینہ کدل سرینگر کو روک کر اس کی جامہ تلاشی لی جس دوران اس کے قبضے سے 11گرام برائون شوگر اور نقدی 22ہزار 2سو روپیہ کی رقم برآمد کرکے ضبط کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے موقع پر ہی منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔