سرینگر/جموں کشمیر کی سرکار نے بدھ کو کہا کہ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی سرینگر نے باپ کے ہاتھوں اپنے غیر معمولی بچے کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کا سنجیدہ نوٹس لیا ہے۔یہ واقعہ گذشتہ روز سرینگر کے نوہٹہ علاقے میں پیش آیا۔
سیکریٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فاروق لون نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو کہا کہ مذکورہ بچے کی پرورش حکومت کرے گی۔
انہوں نے کہا''مذکورہ بچہ فی الوقت جی بی پنتھ اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کا سنجیدہ نوٹس لیا گیا ہے''۔
جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے رہنے والے ایک شہری نے گذشتہ روز سرینگر میں اپنے نو زائد بچے کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کی جو ناکام بنادی گئی۔
منظور حسین نامی اس شہری کی مذکورہ کوشش نوہٹہ میں ناکام بنادی گئی۔
منظور کو پولیس کے حوالے کیا گیا جہاں اُس نے اپنی حرکت کو غربت کی وجہ قرار دیا۔