سرینگر//انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے سرینگر میں پیر کو نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق فاروق عبد اللہ کو ای ڈی کے دفتر طلب کیا گیا جہاں اُن سے ممکنہ طورجموں کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن گھپلہ کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
ای ڈی کے پاس جے کے کرکٹ ایسو سی ایشن گوٹالہ کے سلسلے میں پہلے ہی کیس درج ہے۔اس گوٹالہ کیس کی تحقیقات سی بی آئی نے عمل میں لائی ہے جس نے اس ضمن میں چارج شیٹ بھی درج کرلی ہے اور اس میں ایسو سی ایشن کے سابق چیئر مین فاروق، ایسو سی ایشن کے سابق عہدیداروں محمد سلیم خان، احسان احمد مرزا سمیت کئی افراد کو کو ملزم قرار دیا گیا ہے۔
یہ اقدام حزب اختلاف کی پارٹیوں کی طرف ’عوامی اتحاد‘ قائم کئے جانے کے چند دنوں بعد اٹھایا گیا۔
دریں اثناءفاروق کے فرزند اور سابق وزیر اعلیٰ عبد اللہ نے اپنے والد کو ای ڈی کے ذریعے طلب کئے جانے کو”سیاسی انتقام گیری“ سے تعبیر کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا”یہ سیاسی انتقام گیری کے سوا کچھ نہیں ہے۔ایسا ’گپکار اعلامیہ برائے عوامی اتحاد‘ کے قیام کچھ دن بعد ہی کیا گیا“۔