سرینگر/سرینگر کے بمنہ علاقے میں سنیچر کو ایک ہی کنبے کے پانچ افراد دم گھٹنے کے نتیجے میں لقمہ اجل بن گئے۔
ذرائع نے کہا کہ یہ کنبہ بٹپورہ کرناہ کے ریٹائرڈ فوجی عبدالرشید شیخ کا تھا۔
پولیس نے پانچوں کی لاشوں کو تحویل میں لیکر جے وی سی ہسپتال پہنچایا ہے۔
عبد الرشید کے پانچ افراد خانہ کی موت کی وجہ گیس کا اخراج بتایا جارہا ہے۔
مرنے والوں میں خود عبد الرشید، اُس کی والدہ، اُس کی اہلیہ اور دو بچے شامل ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ خورشید احمد اپنی بزرگ والدہ کے علاج ومعالجہ کے لئے سرینگر آیا تھا اوراُس نے اپنے اہل و عیال کی رہائش کیلئے کمرہ کرایہ پر لیا تھا جہاں اُن کی موت کا واقعہ پیش آیا۔