نیوز ڈیسک
سرینگر// پولیس نے جمعرات کو ضلع سرینگر میں ایک مبینہ بھتہ خور کو ایک نقلی پستول سمیت گرفتار کیا۔پولیس نے کہا”بھتہ خور عمر قادر ڈار ولد مرحوم قادر ڈار ساکن ہرنبل ظفر کالونی نٹی پورہ، ڈرانے دھمکانے کے لیے جعلی پستول کا استعمال کر رہا تھا، اس کے قبضے سے 2 موبائل فون، 1 لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوا اسکے خلاف کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن میں کیس زیر نمبر66/2022درج کرلیا گیا ہے۔