سرینگر//سرینگرمیں آج اوپن سٹیٹ ہاکی چیمپین شِپ کشمیر ڈویژن کا انعقاد کیا گیا۔جس کا اہتمام ہاکی جے اینڈ کے نے کیا تھااو راس کے لئے جے اینڈ کے سٹیٹ سپورٹس کونسل کی طرف سے تعائو ن فراہم کیا گیا۔آج گندُن سٹیڈیم راجباغ میں بارہمولہ کلب اپلنا اور سہارا ہاکی کلب سرینگر کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں بارہمولہ کلب اپلنا نے سہارا ہاکی کلب سرینگر کو دو گولوں سے شکست دی۔چیمپین شِپ میں کُل بارہ ٹیموںنے حصہ لیا جسے دیکھنے کے لئے کھیل شائقین کی بھاری تعداد موجود تھی۔میچ کے اختتام کے بعد پریزیڈنٹ ہاکی جے اینڈکے شریمتی کانتا اندوترانے فاتح ٹیم میں ٹرافی تقسیم کی ۔انہوں نے چیمپین شِپ کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی ٹرافیوں سے نوازا اوران کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقعہ پر جوائنٹ سیکریٹری ہاکی جے اینڈکے اورسٹیٹ سپورٹس کونسل کے آفیسران کے علاوہ دیگر کھیل شخصیات بھی موجود تھیں۔