راجاارشاد احمد
سرینگر // انڈور سٹیڈیم سرینگر میں یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے زیر اہتمام جاری انٹر ڈسٹرکٹ لیول جوڈو چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع گاندربل کی لڑکیوں کی ٹیم نے شاندارصلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ کے پہلے دن 5 سونے کے اور 1 چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔جیتے ہوئے تمغوں میں لڑکیوں کے 14 سال کے زمرے میں بائزہ طارق، گولڈ (44 کلوگرام زمرہ) ، عائشہ حسن، گولڈ (44 کلوگرام زمرہ) ابیرو جان، چاندی (40 کلوگرام زمرہ) ، لڑکیوں کے 17 سال کے زمرے میں انجم اختر، گولڈ (57 کلوگرام زمرہ) روفوشہ رشید، گولڈ (اوپن کیٹیگری) اریزا جان، گولڈ (70 کلوگرام زمرہ) حاصل کئے۔ ضلع یوتھ سروس آفیسر شیخ شفقت اقبال نے جوڈو میں لڑکوں اور لڑکیوں کی غیر معمولی کارکردگی کے لیے ان کی تعریف کی۔ انہوں نے تمغہ جیتنے والوں کو مبارکباد دی ۔