سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن میں کووِڈ- 19ٹیکہ کاری کاآغاز ہوا۔اس موقعہ پر کارپوریشن کے میئر جنیدعظیم متو نے کہا کہ کووِڈویکسین محفوظ ہے اور انہوں نے کارپوریشن کے ملازمین سے کہا کہ وہ ویکسینیشن کرائیں۔میئر نے ٹیکہ لگوانے کے بعدکہا،’’مجھے اپنے ملک پرفخر ہے جس نے کووِڈمخالف ٹیکہ تیار کیااوردوسرے ممالک کو بھی یہ ٹیکہ انسانیت کی بنیاد پرفراہم کیا‘‘۔مابعدایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ افواہ بازاور شرپسند عناصر اس ویکسین کے متعلق غلط اطلاعات پھیلارہے ہیں۔انہوں نے ٹیکہ کاری کی اہمیت کواجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن کے تمام ملازمین کو یہ ٹیکہ لگایا جائے گاتاکہ کوروناوائرس کی عالمی وبا کاخاتمہ کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ سرینگرمیونسپل کارپوریشن نے کوروناوائرس کی وباء کے دوران اہم رول نبھایا اوراس کے ملازمین کو ٹیکہ کاری مہم کے دائرے میں لایا گیا ہے جوباعث اطمینان ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی صحت تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہونم نے بھارت کی کاوشوں کی تعریفیںکی ہیں اورکوروناکوختم کرنے کیلئے اس کے عزم کوسراہا ہے ۔