سری نگر// سری نگرمونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کے ساتھ ملاقات کی۔میئر اور لیفٹیننٹ گورنر نے ایس ایم سی کے منتخب کارپوریٹروں کے لئے محفوظ رہائش ، منتخب عوامی نمائندوں کو بااِختیار بنانے ، عوامی فلاح و بہبود کی سکیموں کی مسلسل کامیابی کو یقینی بنانے اور سری نگر شہر میں جاری ترقیاتی اقدامات مع مختلف اَمور پر تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر کی پیش کردہ تجاویز کو سراہا اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے ان کی کوششوں کو جاری رکھنے پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے انہیں سری نگر شہر کی جامع ترقی کے لئے ہرممکن تعاون کا یقین دِلایا ۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت جموںوکشمیر کے شہروں اور دیہات کی ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے ثابت قدم ہے۔میئر کے ہمراہ ڈپٹی میئر ایس ایم سی پرویز احمد قادری اور چیئرمین پبلک ہیلتھ اینڈ سینی ٹیشن ایس ایم سی عارف راجہ بھی تھے۔