سرینگر//جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہفتے کو شہر سرینگر کے مضافاتی علاقہ رنبیر گڑھ میں جو معرکہ آرائی ہوئی اس میں مارے گئے جنگجوﺅں کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا اور ایک ہلاک شدہ جنگجو مذکورہ تنظیم کا کمانڈر تھا۔
یاد رہے کہ پنزی پورہ ،رنبیر گڑھ علاقے میں ہوئی اس جھڑپ میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے جاں بحق جنگجوﺅں کی شناخت اشفاق رشید ساکن سوزیٹھ سرینگر اور اعجاز بٹ ساکن پلوامہ کے طور کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق اشفاق رشید لشکر کا ایک کمانڈر تھا اور وہ2018سے سرگرم تھا۔
جائے معرکہ سے ایک اے کے47قسم کی بندوق اور ایک پستول بر آمد کی گئی ہے۔
اس سے قبل پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے رنبیر گڑھ کا محاصرہ کیا اور تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔