بارہمولہ //اوڑی سے کارواںامن بس کے بعد آرپار تجارت دوسرے ہفتے بھی معطل رہی۔ کمان پل اوڑی سے چلنے والی سرےنگر مظفر آباد تجارت گزشتہ ہفتے معطل رہنے کے بعد اس ہفتے دوبارہ معطل کی گئی۔ معلوم ہو ہے کہ 21 جولائی کو آرپار تجارت کے دوران اوڑی پولےس نے سلام آباد ٹرےڈ سنٹر پر تلاشی کے دوران مظفرآباد سے آئی اےک ٹرک مےں66.5 کلو گرام براون شگر جس کی قےمت 3سوکروڑ روپے بتائی جاتی ہے ،ضبط کی تھی جس کے بعدپولےس نے ےوسف شاہ ساکنہ چھتر مظفرآباد نامی ٹرک ڈرائےور کوحراست مےں لےا تھا۔ذراےع نے بتاےا کہ گزشتہ ہفتے پاکستانی زےر انتظام کشمےر کی حکام نے سلام آباد ٹرےڈ سنٹر حکام کو بذرےعہ خط آرپار تجارت معطل کرنے کی اطلاع دی تھی تا ہم اس ہفتے چار روزہ آرپار تجارت جو منگل سے جمعہ تک جاری رہتی ہے، کے حوالے پاکستانی زےر انتظام کشمےر کے حکام نے آرپار تجارت دوبارہ سے بحال کرنے کی کوئی بھی اطلاع فرہم نہےں کی ہے جس کی وجہ سے آج مسلسل دوسرے ہفتے بھی آرپار تجارت معطل رہا۔