جموں//نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے قانون ساز اسمبلی میں محمد اشرف میر کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ سرینگر ماسٹر پلان (2015-35) چیف ٹاون پلانر کشمیر نے متعلقین اور ماہرین کے ساتھ مرتب کیا ہے اور یہ حتمی مرحلے میں ہیں ۔انہوںنے کہا کہ اس ماسٹر پلان کے حوالے سے موصول ہوئی تجاویز اور اعتراضات شامل کرنے کے لئے حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔