کنگن/ / 434 کلو میٹر طویل سرینگر لیہ شاہراہ پر اگلے دو روز تک برف ہٹانے کا کام مکمل کیا جارہا ہے اور موسم ساز گار رہنے کی صورت میںشاہراہ پر 10مئی تک گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی ۔چیف انجینئر
بیکن برگیڈئر اے کے داس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اب شاہراہ پرصرف دو کلو میٹر تک برف ہٹانے کا کام باقی رہ گیا ہے جسے اگلے دو روزمیں مکمل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر برف ہٹانے کے بعد سڑک کی مرمت کا کام ایک ہفتے تک مکمل کیا جائے گا تاکہ شاہراہ پر گاڑیوں کو چلنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر موسم سازگار رہا تو دس مئی تک شاہراہ پر گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائے گی ۔واضح رہے کہ شاہراہ کو شدید برفباری کی وجہ سے گذشتہ سال نومبر میں آمدو رفت کے لئے بند کر دیا گیا تھا ۔