عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سرینگر ضلع میں ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف شعبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے کل ڈپٹی کمشنرسری نگر اکشے لابرو کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ ڈی سی نے تمام اسٹیک ہولڈر محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اس اسکیم کے تحت طے شدہ رہنما خطوط کے مطابق ضلع میں تمام رجسٹرڈ فارم چلانے والے خاندانوں کا ایک جامع ڈیٹا مرتب کریں۔ ڈی سی نے افسران سے کہا کہ وہ ایچ اے ڈی پی کی کارکردگی کے میٹرکس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اسکیم کو نافذ کریں تاکہ HADP کے تحت جامع اور پائیدار زرعی ترقی کو حاصل کرنے کے لیے پروگرام کی پیشرفت اور تاثیر کا پتہ لگایا جا سکے۔انہوں نے محکموں سے کہا کہ وہ درخواست اور تصدیق کے عمل کو ہموار کرنے پر زور دیں تاکہ فائدے کی تقسیم میں تاخیر سے بچا جا سکے۔