سرینگر//ضلع انتظامیہ سرینگر کی ہدایت پر لیگل میٹرالوجی محکمے نے پائین شہر سرینگر،بٹہ مالو،کھنموہ اور بمنہ وغیرہ میں مختلف بازاروں کا معائنہ کیا۔اس دوران ناجائز منافع خوری اورذخیرہ اندوزی کی پاداش میں 11قصورواردکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی اور اُن سے 18800روپے کا بطورجرمانہ وصول کیا گیا۔اُدھر محکمہ کو فون نمبرات پر ایل پی جی ڈیلروں کے خلاف ایک درجن کے قریب شکایات وصول ہوئیں تھیں۔جن میں زیادہ قیمت وصول کرنے،نان ہوم ڈیلوری اوردیگر الزامات عائد کئے گئے تھے۔چنانچہ محکمہ نے فوری کارروائی کرکے ایل پی جی کے لئے زیادہ قیمت وصول کرنے کے خلا ف تین ڈیلروں سے 15000روپے کا جرمانہ وصول کیا۔محکمے نے ضلع سرینگر میں گیس سیلنڈروں کی ریٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل پی جی گیس سیلنڈر کی قیمت 852.50پیسے جس میں396.50سبسذی کے ہیں جو صارفین کے بینک کھاتوں میں بعد میں جمع کئے جاتے ہیں۔