سرینگر//وزیر مملکت برائے جنگلات وماحولیات اور انیمل اینڈ شیپ ہسبنڈری ظہور احمد میر نے کل ٹرائوٹ کلچرفارم لاری بل داچھی گام کا دورہ کرکے یہاں کام کی تکمیل کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر وزیر موصوف کو انڈوں کی پیداوار،فارم میںسیڈ کیپسٹی اورٹرائوٹ مچھلیوں کی فروخت سے سالانہ آمدنی کے بارے میں جانکاری دی گئی۔محکمے کے جوائنٹ ڈائریکٹر بشیر احمدبٹ اورڈپٹی ڈائریکٹر ایم محمد مظفر احمد بزاز نے وزیر کو اُن دو ٹرائوٹ اقسام کے بارے میں جانکاری دی جن کی پیداوار ٹرائوٹ کلچر فارم میں ہوتی ہے۔وزیر مملکت کو بتایا گیا کہ لاری بل سے فارم سے 4.0لاکھ انڈے سکم سپلائی کئے جاتے ہیں تاکہ دوسری ریاستوں کی ضرورت کو پورا کیاجاسکے۔وزیر کو یہ جانکاری بھی دی گئی رواں سال کے دوران ٹرائوٹ کی 5.2ٹن پیداوار ہوتی ہے جب کہ گذشتہ سال یہ پیداوار 4.5تھی۔اس موقعہ پر یہ جانکاری دی گئی ٹرائوٹ مچھلیوں اورانڈوں کی پرائیوٹ فارموں کو فروخت سے سالانہ کاروبار 3سے4کرو ڑ تک پہنچ گیا ہے۔اس دوران وزیر کو لالچوک میں رٹیل فِش مارکیٹ اور ٹنگہ پورہ میں ہول سیل فِش مارکیٹ کے کام کے بارے میں جانکاری دی گئی۔