کنگن //سرینگر سونہ مرگ شاہراہ کو چار ماہ تک بند رہنے کے بعد بدھ کو باضابطہ طور پر گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے کھول دیا گیا تاہم شاہراہ پر ابھی صرف چھوٹی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی ۔چار ماہ تک بند رہنے کے بعد سیاحتی مقام سونہ مرگ شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدو رفت کے لئے کھول دیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی سونہ مرگ میں سیاحو ں کی چہل پہل شروع ہوگئی۔ سرینگر سونہ مرگ شاہراہ کو برفباری کی وجہ سے گذشتہ سال نومبر کے آخر میں آمدو رفت کے لئے بند کردیا گیا تھا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل سید شاہنواز بخاری نے کشمیر عظمیٰ کوبتایا کہ فی الحال سونہ مرگ کی طرف چھوٹی گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہوگی ۔