سرینگر//حکام نے ہفتے کو کہا کہ سرینگر کے حضرت بل علاقے میں ایک لاش بر آمد ہوئی ہے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق یہ لاش حضرت بل میں ایک دکان کے سامنے بر آمد ہوئی۔
بعد ازاں لاش کی شناخت عبد الحمید میر ولد مرحوم شیر علی ساکن بونیار ضلع بارہمولہ کے طور ہوئی۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔