Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

سرینگر جموں شاہراہ پر سفر۔۔۔۔ سوہانِ روح!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 26, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 سرینگر جموںشاہراہ ، جو وادی کشمیر کو نہ صرف جموں خطہ بلکہ بیرونی دنیا سے ملانے والا واحد زمینی رابطہ ہے، پر سفر کی حالت ہر گز رنے والے دن کے ساتھ ابتر اور تکلیف دہ بنتی جارہی ہے کیونکہ کوئی ایسا دن دیکھنے کو نہیں ملتا جب اس شاہراہ پر گھنٹوں بدترین ٹریفک جام پیش نہ آتا ہو۔ اگر چہ شاہراہ کو جموں سے ادھمپور تک چہار گلیارہ بنا نےکا کام مکمل ہوا ہے اور اب اس سے آگے بانہال تک کا کام جاری ہے اور لوگ یہ امید کر رہے تھے کہ اس عمل سے شاہراہ پر سفر کا عمل نہ صرف آسان ہوگا بلکہ وقت میں بھی خاطر خواہ بچت ہوگی لیکن فی الوقت صورتحال اس سے اُلٹ ہے اور بعض اوقات طویل ترٹریفک جاموں کی وجہ سے آٹھ گھنٹے کا یہ سفر بارہ سے پندرہ گھنٹوںتک کھینچ جاتا ہے۔ حالیہ ایام میں ٹریفک جاموں کی بدترین صورتحال کی وجہ سے رام بن بانہال سیکٹر میںاکثر شدید جام دیکھنے کو ملے ہیں،جس سے مسافروں کے معمولات اور منصوبے درہم برہم ہو کر رہ جاتے ہیں۔ سرینگر سے جموں جانے والے یا وہاں سے واپس آنے والے مسافر اب بے بیاںان مشکلات کے خوگر ہو چکے ہیں، لیکن افسوس کا مقام ہے کہ انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ بانہال اور رام بن کے درمیان روزانہ سفر کرنے والے ملازمین، تاجروں اور طلاب کے معمولات بُری طرح متاثرہونے کی وجہ سے انہیں روزانہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ملازمین کے وقت پر اپنی ڈیوٹی پہ نہ پہنچنے کی وجہ سے سرکاری دفاتر خاص کر صحت عامہ کے مراکز میں دور دراز علاقوں میں آئے ہوئے مریضوں کو سخت مشکلات اور تکالیف اُٹھانا پڑتی ہیں جبکہ طلبہ کے تعلیمی معمولات بھی  متاثر ہوجاتے ہیں، جو بالآخر انکے کیرئیر پر منفی اثرات کا باعث بن  جاتے ہیں اور وہ امتحانات میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔ اسکے علاوہ تاجروں کا ایساطبقہ جسے روزانہ سفر کرنے کی ضرورت پڑتی ہےمالی نقصانات سے دو چار ہو رہاہے لیکن جس عنوان سے ٹریفک کی آمد ور فت میں خلل ایک معمول بنتا جا رہا ہے اُ س سے ایسا لگ رہا ہے کہ انتظامیہ اسے معمول کی صورتحال تصور کرنے لگی ہے اور اسکا ازالہ کرنے کےلئے بلندبانگ دعاوی کے باوجود زمینی سطح پر کوئی کاروائی دیکھنے کو نہیں ملتی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹریفک جاموں کےلئے شاہراہ پر گاڑیاں دوڑانے والوں کی لاپرواہانہ ڈرائیونگ اور ایک دوسرے پرسبقت لینے کی کوشش بھی ایک اہم وجہ ہے ، جس سے بعض اوقات حادثات بھی پیش آتے ہیں جس سے ٹریفک رُک جاتا ہے ،ایک اوربڑی وجہ شاہراہ پر جاری تعمیراتی کاموں کے بہ سبب کئی مقامات پر سڑک تنگ ہوگئی ہے، جبکہ تعمیراتی سرگرمیوں کے نتیجہ میں جابجا ملبے کے ڈھیر جمع ہو جانے کے ناطے بھی شاہراہ کئی مقامات پر سکڑ کر رہ گئی ہے اور ان مقامات پر دو طرفہ ٹریفک کی آمد ورفت سے گاڑیوں کی رفتار سست ہو جاتی ہے اور آہستہ آہستہ جام کی صورت پید اکرتی ہے۔ فی الوقت شاہراہ پر کیلا موڑ، سیری، چند ر کورٹ اور پنتھال کے مقامات پر ٹنل تعمیر کرنے کا کام جاری ہے، جوجب تیار ہونگے تو مسافت میں خاطر خواہ کمی آئیگی لیکن فی الوقت ان مقامات پر بھی جام لگنےکے بہ سبب مسافروں کے لئے گھنٹوں اپنی گاڑیوں کے اندر بیٹھ کر کسمساتے رہنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ شاہراہ پہ سرینگر سے جموں تک جگہ جگہ ٹریفک پولیس کا عملہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کےلئے تعینات ہے، لیکن یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ اُنکی زیادہ ترتوجہ معمول کی کاروائی میں جرمانے وصول کرنے پر مرکوز رہتی ہے جبکہ انکی نظروںکے سامنے جام لگ جاتے ہیں، جو گھنٹوں تک جاری رہنے کی وجہ سے ہزاروں گھنٹوں کے ایام کار کی تضیع کے بہ سبب کروڑوں روپے کا نقصان کا سبب بن جاتے ہیں۔ماضی میں یہ شاہراہ چند مخصوص مواقع کو چھوڑ کر چھوٹے بڑے ٹریفک کےلئے دو طرفہ کھلی رہتی تھی لیکن رواں برس یہ ریکاڈ قائم ہوا ہے کہ بڑی مال بردار گاڑیوں کو صرف یکطرفہ طور پر چلنے کی اجازت دی گئی ہے، جس کی وجہ سے شاہراہ پر میلوں تک ان ٹرکوں کی قطاریں کھڑی ہو کر رہ جاتی ہیں۔ شاہراہ پر ایسی گاڑیاں، جو مختلف وجوہات کی بنا پرخراب ہو جاتی ہیں یا حادثات کا شکار ہو جاتی ہیں، کو ہٹا کر شاہراہ پر ممکنہ رکاوٹ سے بچنے کےلئے میکانزم بھی انتہائی کمزور ہے۔  یہ صورتحال ایک معمول بنتی جارہی ہے۔ اب جبکہ موسم سرما دستک دے رہا ہے اور سرمائی ایام میں راستہ بند ہو جانے کی وجہ سے وادیٔ کشمیر میں عموماًضروری سپلائز متاثر ہوجاتی ہیں، لہٰذا اسکے رکھ رکھائو پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے نیز بھاری ٹرانسپورٹ کی یک طرفہ آمد ورفت سے فی الوقت فروٹ بیرون کشمیر بھیجنے میں زبردست مشکلات درپیش ہیں، جو محنت کش کسانوں کے لئے نقصان کا سبب بن رہا ہے۔ اس سے پہلے کہ لوگوں کے اقتصادی نقصانات ناقابل تلافی بن جائیں حکومت کی جانب سے فوری اقدمات کرنے کی ضرورت ہے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر صحت سکینہ اِیتو کا بدھل اور سرنکوٹ اسمبلی حلقوں میں شعبہ صحت کے منظرنامے کا جائزہ ماہر ڈاکٹروں کی کمی پر سخت اظہارِ تشویش
جموں
’’کلین جموں گرین جموں مہم‘‘ ہائی کورٹ نے جانی پور کمپلیکس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا
جموں
ادھم پور میں بس الٹنے سے سات مسافر زخمی
جموں
صوبائی کمشنر جموں کاسالانہ بسوہلی میلہ کی تیاریوں کا جائزہ خطے کی بھرپور ثقافت، روایات اور آرٹ و دستکاری نمائش میں کمیونٹی کی شرکت پر زور
جموں

Related

اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025
اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?