بانہال // موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے ،چٹانیں کھسکنے اور پسیاں گرآنے کے سبب مغل روڑ اور سرینگر لداخ شاہراہ پر ٹریفک کی آوا جاہی بند کی گئی ہے تاہم سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بحال ہے۔حکام کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر رام سو کے مقام پر موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں بھاری لینڈ سلائڈنگ ہوئی جسکے بعد شاہراہ کو احتیاطی طور پر بند کیا گیا تاہم چھ بجے پھر سے بحال کیا گیا ۔حکام کے مطابق مغل روڑ کو ہلکی گاڑیوں کیلئے دونوں اطراف سے بند کردیا گیا ،تاہم یہ سڑک بھاری گاڑی کیلئے پونچھ راجوری سے شوپیان تک یکطرفہ ٹریفک کیلئے کھلا رکھا گیا ۔ادھر موسلا دھار بارشوں کے باعث سرینگر لہیہ شاہراہ پر بھی ٹریفک کی آوا جاہی پسیاں گرآنے کے بعد بند رہی۔کیپٹن موڈ اور زوجیلا میں پسیاں گر آئیں جس کے باعث شاہراہ بند کردی گئی۔