Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: سرینگر بین الا قوامی ائر پورٹ کے نزدیک بی ایس ایف کیمپ پر فدائین حملہ
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » سرینگر بین الا قوامی ائر پورٹ کے نزدیک بی ایس ایف کیمپ پر فدائین حملہ
صفحہ اول

سرینگر بین الا قوامی ائر پورٹ کے نزدیک بی ایس ایف کیمپ پر فدائین حملہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 4, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر // سرینگر کے مضافاتی علاقہ ہمہامہ میں سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک واقع 182 بٹالین سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف) بٹالین ہیڈکوارٹر پر منگل کی علی الصبح فدائین حملہ کیا گیا جس کے بعد گولی باری کے تبادلے میں جیش محمدسے وابستہ تین حملہ آور وں کوجاں بحق کیا گیا۔ تاہم حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ سے بی ایس ایف کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر بی کے یادو ہلاک جبکہ 5 دیگر اہلکار زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں ریاستی پولیس کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ہمہامہ کی فرنڈس انکلیو میں واقع ایک ریٹائرڈ سینئر پولیس عہدیدار کی رہائش گاہ پر تعینات ایک پولیس اہلکار سٹرے بلٹ لگنے سے زخمی ہوگیا ۔
حملہ کیسے ہوا؟
 پولیس نے بتایا ’جنگجوؤں نے منگل کی علی الصبح قریب 4 بجے ائر پورٹ کے نزدیک بائیں جانب قائم182 بی ایس ایف بٹالین ہیڈکوارٹر  کیمپ گوگوکے اندر داخل ہونے میں کامیابی حاصل کی۔  پولیس نے بتایا کہ مسلح جنگجوؤں کے گروپ نے  کیمپ میں داخل ہونے کے لئے ٹوٹے ہوئے دیوار کا سہارا لیا اور داخل ہونے کے بعدپے در پے گرینیڈ پھینکے اور بعدازاں اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ اس کے بعد حملہ آور کیمپ کے اندر داخل ہونے کے بعد احاطے میں واقع انتظامی بلڈنگ اور جے سو او میس میں داخل ہوئے۔ انہوں نے بتایا ’حملہ آوروں کی ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میں بی ایس ایف کے تین اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر علاج ومعالجہ کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ‘۔ حملہ آور جنگجوؤں کیخلاف شروع کئے گئے آپریشن میں ریاستی پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔  بی ایس ایف کیمپ کے اندر جنگجو مخالف آپریشن قریب دس گھنٹوں تک جاری رہا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک جنگجو کو ابتدائی جوابی فائرنگ میں کیمپ کے باب الداخلے کے نزدیک جبکہ دیگر دو جنگجوؤں کو کیمپ کے اندر بارک 8میںہلاک کیا گیا۔حملے کے بعد ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمدورفت صبح کے وقت بند کردی گئی لیکن پھر دس بجے بحال کردی گئی ۔ صبح کے وقت احتیاطی اقدامات کے طور پر ائرپورٹ کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو سیل کردیا گیا ۔ اس دوران انتظامیہ نے احتیاطی طور پر ہمہامہ میں واقع تعلیمی اداروں کو منگل کے روز بند رکھا۔ہمہامہ اور گوگو کے رہائشیوں نے بتایا کہ منگل کی علی الصبح نماز فضر سے بہت پہلے ہی دھماکوں اور گولہ باری کی لرزہ خیز آوازوں سے ان کی نیند ٹوٹ گئی اور انہیں پہلے لگا کہ ائرپورٹ پر حملہ ہوا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ کیمپ پر فدائین حملے کی وجہ سے وہ اپنے گھروں تک ہی محدود ہوکر رہ گئے ۔
احتجاج
 علاقے میںجنگجوئوں اور فورسز کے درمیان جھڑپ جاری ہی تھی کہ ہمہامہ چوک میں نوجوانوں کی ٹولیاں نمودار ہوئیں اور انہوں نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے جلوس نکالا،جبکہ فورسز پر سنگبازی بھی کی،جس کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا،جبکہ فورسز نے بھی جوابی کاروائی کی۔ادھر ہمہامہ کے علاوہ شیخ پورہ اور اوم پورہ میں مکمل ہڑتال کی گئی،اور دکانیں بند کی گئیں۔پولیس  نے بتایا ’’ہمہامہ چوک میںکچھ لوگ جمع ہوئے اور انہوں نے فورسز پر سنگبازی کی،جبکہ اوم پورہ چوک تک انہوں نے ہڑتال بھی کرائی۔
 
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یاسین ملک کیس کا جائزہ بلاجواز: اشوک کول
تازہ ترین
پاک۔سعودیہ دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف نہیں:پاکستانی دفتر خارجہ
برصغیر بین الاقوامی تازہ ترین
خودانحصاری ہی بھارت کے تمام مسائل کا حل ہے : وزیر اعظم مودی
تازہ ترین صفحہ اول
کشمیر میں کسان مشکل دور سے گذر رہے ہیں، ان کو مدد کرنے کا وقت ہے:رویندر رینہ
تازہ ترین

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے نے مشرق وسطیٰ کی سلامتی میں ایٹمی تحفظ کو شامل کردیا

September 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

دہلی کے کئی اسکولوں کو ایک بار پھر بم کی دھمکیاں، طلبہ کو نکالا گیا، کوئی مشتبہ نہیں ملا

September 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

جموں و کشمیر میں پچھلے پانچ برسوں میں صحت کے شعبے میں بہتری آئی :ایل جی منوج سنہا

September 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

بڈگام -کٹرا چلنے والی خصوصی ریل سروس مسافروں کیلئے آرام دہ ثابت ،سروس کو مستقل طور جاری رکھنے کا مطالبہ

September 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?