سرینگر+پلوامہ//ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سرینگر نے قومی سطح پر لوگوں کو خدمات کے لئے جوڑنے کی مہم کے تحت ایک جانکاری پروگرام کا انعقاد کیا۔پروگرام کا اہتمام سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے سکول آف لیگل اسٹیڈیز کے اشتراک سے کیا گیا تاکہ طلبأ کو انصاف تک رسائی کے بارے میں جانکاری دی جاسکے۔اس موقعہ پر مضمون نویسی کا ایک مقابلہ جاتی پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا جس دوران تین او ل آنے والے طلبأ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔تقریب کی صدارت چوتھے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج سرینگر کملیش پنڈتا اورسپیشل موبائیل مجسٹریٹ 13ٹی ایف سی سرینگر پرویز اقبال نے انجام دی۔ادھر ضلع ترقیاتی کمشنر کی صدارت میں مختلف مالیاتی اداروں کے سربراہوں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جسمیں سہ ماہی بنیاد پر مختلف ایجنسیوں اور بینکوں کے اشتراک سے عملائی جانی والی اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں چیف پلاننگ آفیسر پلوامہ، آر بی آئی،نبارڑاور مختلف بینکوں سے وابستہ نمائندوں کے علاوہ ضلع افسران اور دیگر ایجنسیوں سے وابستہ عہدداران نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں بتا یا گیاکہ رواں مالی سال کے ستمبر مہینے تک 1854.20 کرور روپیوں میں سے1334.56 کروڑ روپیوں کو ترجیحی سیکٹروں اور519.64 کرور روپیوں کو غیر ترجیحی سیکٹروں کیلئے فراہم کیا گیا۔جبکہ زراعت اور باغبانی شعبوں کے تحت 239.76 کرور روپیئے773.7 مستفدین کو فراہم کئے گئے۔ اس دوران تعلیمی شعبے کے تحت ستمبر کے آخر تک 1.52 کرور روپیہ 151 مستفدین کو فراہم کئے گئے ۔۔اس موقعے پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے کہا کی ضلع میںمختلف اشیا کی برآمد کیلئے وسیع مواقع دستیاب ہیں۔وقت کی ضرورت ہے کہ باغبانی اور زراعت سے وابستہ برآمدکرنے والے تجارت پیشہ افراد کو بینکوں کی طرف سے معقول سہولیات میسرہونی چاہئے۔ اس موقعے پر RSETIکے ڈاریکٹر کو ہدایت دی گئی کہ وہ SKUAST کے ماہرین کے توسط سے لوگوں میں High Density Plantation سے متعلق جانکاری فراہم کرنے کیلئے جانکاری کیمپوں کا انعقاد کرے۔