نئی دہلی//مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے کہا ہے کہ این ڈی اے حکومت جموں و کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران سپلیمنٹریوں کا جواب دیتے ہوئے، سندھیا نے کہا کہ سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل کو 1,000 کروڑ روپے کی لاگت سے بڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کے پاس جموں ہوائی اڈے کے لیے 800 کروڑ روپے کا توسیعی منصوبہ بھی ہے۔