سرینگر// کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے ائر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے سرینگر ائر پورٹ پر دکاندروں کو بے دخلی کی نوٹس کو ایک سنگین معاملہ قرار دیا ہے ۔کشمیر چیمبر آف کامرس نے اگرچہ پہلے ہی یہ معاملہ شہری ہوا بازی کی وزارت کے ساتھ اٹھایا ہے ۔اب انہوں نے ریاستی وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ مداخلت کرکے دکانداروں کے کار و بار کو بچائیں ۔ چیمبر آف کامرس نے اس طرح کی کسی بھی کوشش جو کہ مقامی دکانداروں کے مفادات کے خلاف ہو، ناکام بنانے کیلئے کسی بھی حد تک جانے کا اعلان کیا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں چیمبرکے ایک وفد وزیر سیاحت تصدق حسین مفتی کو ایک میمورنڈم پیش کیا اور مطالبہ کیا گیا کہ وہ جلد از جلد اس معاملہ کو ائر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ساتھ اٹھایا جائے۔