کنگن//سرینگر۔ لیہ شاہراہ منگل کو آٹھویں روز بھی بند رہا۔ اس دوران شاہراہ کے دونوں طرف سینکڑوں گایوں کے درماندہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
حکام کے مطابق آج شام تک شاہراہ کے دونوں طرف برف ہٹانے کا کام مکمل ہونے کی توقع ہے۔
کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق 434کلو میٹر طویل سرینگر ۔لیہ شاہراہ آج آٹھویں روز بھی آمدورفت کے لئے بند رہی جس کے نتیجے میں دراس، کرگل، اور سونہ مرگ علاقوں میںشاہراہ کے مختلف مقامات پر سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئی ہیں۔
حکام کے مطابق شدید سردی کے باوجود لداخ شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کے لئے پروجیکٹ وجیک اور باڈر روڈ آرگنائزیشن نے برف ہٹانے کا کام تیزی کے ساتھ شروع کیا ۔
ایس ڈی ایم دراس اصغر حسین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آج شام تک دونوں طرف سے برف ہٹانے کا کام مکمل کیا جائے گا۔