سرینگر//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سرینگر۔مظفر آباد روڑ پرجمعہ کی صبح اس وقت سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوئیں اور اُس کو ٹریفک کیلئے بند کیا گیا جب اس پر این ایس پل کے نزدیک ایک زمینی تودہ گر آیا۔
بارڈر روڑس آرگنائزیشن حکام کے مطابق ایک سو سے زیادہ گاڑیاں صبح چھ بجے سے درماندہ ہیں اور روڑ کو ٹریفک کے قابل بنانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہےں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ روڑ پہلی بار بند نہیں ہوا ہے بلکہ اس پر ماضی میں بھی گاڑیاں درماندہ ہوتی رہی ہیںجس کی وجہ سے اُنہیں اکثر و بیشتر کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔