سرینگر/سرینگر۔ لیہ شاہراہ پسیاں گرآنے کی وجہ سے جمعہ کو آمد و رفت کے لئے پھربند کردی گئی ۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شاہراہ بند ہونے کے بعد دراس اور سونہ مرگ میں سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوئی ہیں۔
ٹریفک پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رات کے دوران شدید بارش کے نتیجے میں مندر موڈ، زوجیلا پر پسیاں گرآنے سے شاہراہ کے دونوں طرف گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بارڈر روڈس آرگنائزیشن کے اہلکاروںنے شاہراہ سے پسیاں ہٹانے کا کام شروع کیا ہے لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے انہیں کام کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی اس شاہراہ پر موسم کی خرابی کے نتیجے میں پیدا صورتحال کے بعد گاڑیوں کی نقل و حمل روک دی گئی تھی تاہم بعد ازاں اس کو ٹریفک کیلئے بحال کیا گیا تھا۔ لیکن کچھ گھنٹوں بعد ہی اس کو دوبارہ بند کردیا گیا ہے۔