گاندربل//حکام نے بدھ کو اس بات کی وضاحت کی کہ سرینگر۔لیہہ شاہراہ پر سیویلین گاڑیوں کی نقل و حمل پر کوئی روک نہیں ہے۔
ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سرینگر ۔لیہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل پر کوئی پابندی عاید نہیں ہے۔
اس سے قبل اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ گاندربل ضلع کے سونہ مرگ علاقہ گگن گیر سے شاہراہ پر شہری ٹریفک کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔