سرینگر/گذشتہ روز بند کئے جانے کے بعدسرینگر۔لیہہ شاہراہ کو جمعرات کے روز دونوں طرف کی گاڑیوں کیلئے کھول دیا گیا۔
حکام کے مطابق مذکورہ شاہراہ کو بدھ کے روز سونہ مرگ۔دراس علاقے میں تازہ برفباری اور پھسلین کی وجہ سے بند کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ زوجیلا علاقے میں تودے گر آنے اور پتھر کھسکنے کے خدشات کی وجہ سے بھی شاہراہ کو بند کیا گیا تھا۔
تاہم آج موسم میں سدھارآنے اور شاہراہ کو قابل ٹریفک بنانے کے بعد اس کو گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے کھولدیا گیا۔