سرینگر/سرینگر۔لیہہ شاہراہ پر جمعرات کو بھاری بارشوں اور بادل پھٹنے کے نتیجے میں تودے گر آنے کے بعدٹریفک کی نقل و حمل عارضی طور پر روک دی گئی۔
یہ تودے زوجیلا پاس کے علاقے میں گر آئے ہیں جن کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت ممکن نہیں تھی۔
اطلاعات کے مطابق زوجیلا پاس کے دونوں طرف سینکڑوں گاڑیاں، جن میں زیادہ مال بردار ٹرک شامل ہیں، درماندہ ہوئی ہیں۔
بارڈر روڈس آرگنائزیشن حکام کے مطابق اہلکاروں اور مشینری کو کام پر لگایا گیا ہے جو شاہراہ کو ٹریفک کے قابل بنانے کیلئے کام کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کام کی تکمیل میں ابھی کچھ وقت لگے گا کیونکہ کم سے کم چار مقامات پر بھاری تودے گر آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج پورے دن کیلئے شاہراہ پر ٹریفک معطل کی گئی ہے۔