کنگن//سرینگر۔لیہہ شاہراہ کو پیر کے روز گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کیا گیا ہے اور کسی بھی گاڑی کو اس شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح سے ہی لداخ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت بند کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق لداخ کا سفر کرنے والی مار بردار گاڑیوں کو سمبل اور دیگر مقامات پر روک دیا گیا ہے جبکہ گگن گیر سے سونہ مرگ کی طرف کسی گاڑیو ںکو چلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔