سرینگر/سرینگر۔جموں شاہرہ جمعرات کو یکطرفہ طور گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے کھلی ہے۔
حکام کے مطابق آج صبح سینکڑوں مال بردار و مسافرگاڑیاں جموں سے سرینگر کی طرف روانہ ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی گاڑی کو آج صرف جموں سے سرینگر کی طرف ہی چلنے کی اجازت دی جارہی ہے۔
حکام نے تاہم کہا کہ تاریخی مغل رو ڑ اور سرینگر۔ لیہہ شاہراہ گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند ہیں۔