سرینگر//سرینگر۔جموں شاہراہ پر ہفتہ کو گاڑیوں کی آمد و رفت چار روز بحال ہوئی۔اس کو خراب موسم کی وجہ سے تودے گر آنے اور پہاڑوں سے پتھر لڑھکنے کے بعد بند کیا گیا تھا۔
محکمہ ٹریفک حکام کے مطابق شاہراہ کو دلواس کی طرف سے صاف کرکے درماندہ گاڑیوں کو پہلے چلنے کی اجازت دیدی گئی۔اس مقام پر شاہراہ کا ایک حصہ کھسک گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق کشمیر آنے والی ہزاروں گاڑیاں اُدھمپور علاقے میں گذشتہ چار روز سے در ماندہ پڑی تھیں۔ ان اُمید کی جاتی ہے اُنہیں کشمیر کی طرف آنے کی اجازت مل جائے گی۔