سرینگر/سرینگر۔جموں شاہراہ پر منگل کو ایک بار پھر تازہ پسیاں گر آئی ہیں جس کی وجہ سے اس کو پھر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ حکام کے مطابق شاہراہ پر ڈگڈول علاقے میں پتھر بھی گر آئے ہیں۔
ایس ایس پی نیشنل ہائی وے جتیندر سنگھ جوہر کے مطابق شاہراہ کو ڈگڈول علاقے میں تازہ پسیاں گر آنے کے بعد ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں لوگ شاہراہ پر درماندہ ہیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شاہراہ پر سفر سے گریز کریں کیونکہ ابھی شاہراہ ٹریفک کے قابل نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب شاہراہ کو ٹریفک کے قابل بنایا جائے گا تو سب سے پہلے درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلسل پتھر گر آنے کے سبب بحالی کے کام میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔