سرینگر//سرینگر۔جموں شاہراہ پر ناشری ٹنل کے اندر گذشتہ شام دیر گئے ایک کار کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق ایک کار اُدھمپور سے رام بن جاتے ہوئے ناشری ٹنل کے گیٹ نمبر16کے ساتھ ٹکرائی۔
حکام کے مطابق اس حادثے میں دو افراد موقع پر ہی ازجان ہوئے اور ایک شدید زخمی ہوگیا جس کو چنانی کے اسپتال لیجایا گیا۔
مرنے والوں کی شناخت 40سالہ بٹو شرما ولد ہنس راج ساکن کریا میترا رام بن اور28سالہ سدیش پنڈت ولد کاکا رام ساکن سانا بٹوٹ جبکہ زخمی شہری کی شناخت20سالہ گنیش گوتم ولد سورم چند ساکن کریا رام بن کے طور ہوئی ہے۔