سرینگر/سرینگر۔جموں شاہراہ کو سنیچر کے روز دو روز تک بند رہنے کے بعد ٹریفک کیلئے بحال کیا گیا۔
حکام نے کہا کہ مذکورہ شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی گذشتہ شب عمل میں لائی گئی اور تین ہزار گاڑیوں کو ،جو درماندہ پڑی تھیں، اپنی اپنی منزلوں کی طرف جانے کی اجازت دیدی گئی۔
حکام کے مطابق جو بھاری پسی ڈگڈول کے قریب گر آئی تھی اُس کو ہٹانے کا کام دوران شب ہی مکمل ہوا جس کے بعد ٹریفک کو بحال کیا گیا۔
اس سے قبل گذشتہ روز جب ڈگڈول کے نزدیک پسی ہٹانے کا کام جاری تھا، تو دوسری پسی نے گر کر کام کو اور مشکل بنایا تھا۔
شاہراہ بند رہنے کی وجہ سے اس پر ہزاروں گاڑیاں درماندہ پڑی تھیں جنہیں سب سے پہلے جانے کی اجازت دیدی گئی۔