سرینگر//زمینی تودے گر آنے اور پتھر کھسکنے کے نتیجے میں دو دنوں تک بند رہنے کے بعد سرینگر۔جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل ہفتہ کو بحال ہوگئی۔
حکام کے مطابق رام بن۔بانہال سیکٹر میں شاہراہ کو صاف کرنے کے بعد ہی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دیدی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے درماندہ گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی گئی۔
یاد رہے کہ گذشتہ دو روز سے شاہراہ پر ہزاروں گاڑیاں در ماندہ تھیں۔