سرینگر//سرینگر۔جموں شاہراہ پیر کو بارشوں کے نتیجے میں تودے گر آنے کے بعد ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔یہ تودے ضلع رام بن کے کئی علاقوں میں گر آئے ہیں۔
حکام کے مطابق فی الوقت شاہراہ پر کم و بیش300 گاڑیاں درماندہ ہیں۔
حکام نے کہا کہ شاہراہ کو تودوں سے صاف کرنے کیلئے مزدوروں اور مشینوں کو متحرک کیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کی بحالی جلد از جلد ممکن بنائی جاسکے۔