سرینگر/سرینگر۔جموں شاہراہ پر سنیچر کو تازہ برفباری کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل پھر متاثر ہوئی ہے۔
حکام نے کہا کہ بانہال علاقے میں برفباری کی وجہ سے گاڑیوں کی رفتار میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم شاہراہ ابھی یکطرفہ ٹریفک کیلئے کھلی ہے۔
حکام نے مزید کہا کہ ابھی شاہراہ پر کوئی بھی گاڑی درماندہ نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چار سو ٹینکر پیٹرول لیکر وادی کی طرف آرہے ہیں جہاں گذشتہ کچھ دنوں سے پیٹرولیم اشیاء کی کمی پائی جارہی ہے۔