سرینگر/سرینگر۔جموں شاہراہ جمعہ کو مسلسل دوسرے روز بھی ٹریفک کیلئے بند ہے۔
اس شاہراہ کو گذشتہ روز رامبن ضلع کے ڈگڈول علاقے میں بھاری پسی گر آنے کے بعد بند کیا گیا تھا۔
ٹریفک حکام کے مطابق بھاری پسی ہٹانے کا کام ابھی جاری تھا اس لئے شاہراہ مسلسل بند ہے۔
حکام نے کہا کہ جب تک شاہراہ سے پسی کو پوری طرح نہیں ہٹایا جائے گا اوراس پر سفر کو محفوظ قرار نہیں جائے گا، تب تک بانہال یا اُدھمپور سے کسی بھی گاڑی کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق شاہراہ پر کئی مقامات پر کم و بیش تین ہزار گاڑیاں درماندہ پڑی ہیں۔