سرینگر/حکام نے بدھ کو کہا کہ سرینگر ۔جموں شاہراہ پر رامبن علاقے میں تازہ پسیاں گر آئی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کو روکا گیا ہے۔
حکام نے کہا کہ مذکورہ شاہراہ پر پنتھال علاقے میں پتھر بھی کھسک رہے ہیں۔
حکام نے کہا کہ شاہراہ کو پسیوں اور پتھروں سے صاف کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سال کے موسم سرما میں سرینگر۔جموں شاہراہ متعدد بار بند رہی جس کی وجہ سے اہل وادی کو کافی مصائب کا سامنا کرنا پڑا۔