عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر// سرینگر شہر میں ریت اور دیگر معدنیات کی غیر قانونی نکالنے اور نقل و حمل اور مواد کو محفوظ دلدلی اور گیلی زمینوں میں پھینکنے کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کی اپنی انتھک کوششوں میں، پولیس نے غیر قانونی طور پر نکالی گئی معدنیات، ریت لے جانے والے بارہ ٹپر/ڈمپر ضبط کیے ہیں۔ پولیس نے رجسٹریشن نمبر 13B 8562، 7021 JK01M- ، – 2603 JK04A ، JK03G – 3175 ،- 4081 JK01M ، JK01J- 3021 والے 6 ٹپر قبضے میں لے لئے جو ریت،مٹی ودیگرمواد کے مختلف علاقوں سے غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث پائے گئے۔ مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ کے تحت جیولوجی اینڈ مائننگ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کارروائی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ٹریفک کی خلاف ورزی پر موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت تین ٹپروں کے چالان کیے گئے ہیں۔اسی طرح پولیس چوکی قمرواری نے قمر واری میں زمین بھرنے کے لیے غیر قانونی طور پر مٹی کی نقل و حمل کرنے والے تین ٹپر قبضے میں لے لیے جن میں رجسٹریشن نمبر والے ٹپر بھی شامل ہیں۔2063 – JK04A بلال احمد ڈار ساکنہ نصر اللہ پورہ، بڈگام، JK13A-5790 کو اعجاز احمد بیگ ساکن قادی پورہ، بڈگام چلا رہا تھا اور 0876 JK04B- کو معراج الدین بیگ ساکن قادی پورہ، بڈگام چلا رہا تھا۔ ان خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایم ایم ڈی آر ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ایک اور کارروائی میں پولیس سٹیشن شالٹینگ نے سرینگر کی طرف غیر قانونی طور پر کان کنی کا سامان لے جانے والی تین بھاری گاڑیوں کو ضبط کیا جس میں رجسٹریشن نمبر والی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔1146 – JK03D کو بشارت گل ساکن وویان چلا رہا تھا، -JK02AK 2399 کو محمد افضل ساکن سمر بگ چلا رہا تھا اور4184 – JK011 کو سجاد احمد ڈار ساکن پامپور چلا رہا تھا۔ ان گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیا ہے اور ایم ایم ڈی آر ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔