یواین آئی
سرینگر//سری نگر میں جمعے کے روز سیکورٹی فورسز نے سراغ رساں کتوں اور میٹل ڈٹیکٹر کی مدد سے مشتبہ مقامات کی تلاشی لی۔اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز شہر سری نگر کے لالچوک ، ریگل چوک اور اْس کے ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی لی۔معلوم ہوا ہے کہ سراغ رساں کتوں اور میٹل ڈٹیکٹر کی مدد سے مشتبہ مقامات کی تلاشی لی گئی تاہم اس دوران مشتبہ شئے برآمد ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ لالچوک کے گرد نواح میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں جبکہ ڈرون کیمروں کی مدد سے بھی حساس علاقوں میں نگرانی کا عمل تیز کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یوم جمہوریہ اور بھارت جوڑو یاترا کے پیش نظر شہر سری نگر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔