اشفاق سعید
سرینگر // سرینگرپولیس نے شہری خدمات پروگرام کے تحت جمعہ کوضلع پولیس لائنز سرینگر میں جسمانی طورخاص افراد میںوہیل چیئرز تقسیم کیں۔ایس ایس پی سرینگر آشیش مشرا نے سرینگر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے جسمانی طورخاص افراد میں 17 وہیل چیئر تقسیم کیں، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق معاشرے کے کمزور اور معاشی طور پسماندہ طبقات سے تھا۔اس موقع پر ایس پی ہیڈکوارٹر، ڈی وائی ایس پی ڈار اور ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر سرینگر بھی موجود تھے۔اس پروگرام میں مستحقین کے ساتھ بات چیت کے دوران، ایس ایس پی سرینگر نے ضلعی پولیس کی جانب سے ایسے چیلنجوں کا سامنا کرنے والوں کو مستقل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا تاکہ ان کی زندگیوں کو بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ جسمانی طور خاص افراد کو فراہم کی جانے والی امداد ان کو خود انحصار بننے اور اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد دے گی۔